شرعی سوال و جواب
روزے میں وضو کے دوران حلق میں پانی جانے کا حکم
روزے میں وضو کے دوران حلق میں پانی جانے کا حکم
سوال
روزے کی حالت میں وضو کے دوران غلطی سے پانی حلق میں جانے سے روزے پر کیا اثر ہوگا؟
جواب
روزے کی حالت میں وضو کرتے وقت پانی غلطی سے حلق میں چلا گیا ، اور روزہ یاد تھا تو روزہ فاسد ہوگیا، اس روزے کی قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے ۔
فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:
“وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد.”
(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد، وما لا يفسد، ١/ ٢٠٢، ط: دارالفكر)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
غذا اور دوا کے علاوہ اشیاء سے روزہ ٹوٹنا
2025-09-27 08:31:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
