شرعی سوال و جواب

روزے کی حالت میں حیض آنے کا حکم

سوال

میری اہلیہ کو اس بار شروع رمضان میں جب کہ وہ روزے سے تھی ،حالتِ روزہ میں اسے حیض شروع ہو  گیا تھا تو اس کے  روزے کااب  کیا حکم ہے؟

جواب

روزہ  کی  حالت  میں حیض آنے  سے روزہ  فاسد ہو جاتا ہے اور  حائضہ کو اس کے بعد باقی دن میں کھانے پینے کی اجازت ہوتی ہے، اور   پاکی کے بعد حیض کے بقیہ ایام کے فوت شدہ روزوں کے ساتھ اس دن کے روزے کی بھی قضا رکھنا لازم ہوتی ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (ج:2، ص:94، ط:دار الكتب العلمية):

“ولو حاضت المرأة ونفست بعد طلوع الفجر فسد صومها؛ لأن الحيض والنفاس منافيان للصوم لمنافاتهما أهلية الصوم شرعًا بخلاف القياس بإجماع الصحابة -رضي الله عنهم- على ما بينا فيما تقدم بخلاف ما إذا جن إنسان بعد طلوع الفجر، أو أغمي عليه. و قد كان نوى من الليل إن صومه ذلك اليوم جائز لما ذكرنا أن الجنون، والإغماء لاينافيان أهلية الأداء وإنما ينافيان النية، بخلاف الحيض والنفاس، والله أعلم.”

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ توڑنے والی اشیاء
2025-10-08 08:26:08

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔