شرعی سوال و جواب

زبان کی ہکلاہٹ دور کرنے کے لیے وظیفہ

سوال

 میں مولوی ہوں، میری زبان میں ہکلاہٹ ہے،  میرے  لیے تقریر کرنے اور امامت کرنے میں بہت تکلیف ہے، میری زبان میں تندوا تھا اس کا آپریشن بھی کیا ہے. میرے  لیے مجرب وظیفہ بتائیں؛ تاکہ میری زبان سے ہکلاہٹ ختم ہوجائے؟

جواب

سائل   سورۂ  طہ  کی درج ذیل آیات کا ورد کثرت سے کرے،ان شاءاللہ زبان کی ہکلاہٹ  ختم ہو جائے گی اور قوت گویائی سے متعلق دیگر تکلیف بھی ان شاءاللہ دور ہوجائے گی۔

“رَبِّ ٱشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ ٢٥ وَيَسِّرْ لِيْ أَمْرِيْ ٢٦ وَٱحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ ٢٧ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ ”    

(گنجیہ اسرار،127ط:بیت الحکمت،دیوبند)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
تعویذ ، دم درود کی حقیقت و احکام
2025-10-17 16:48:52

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔