شرعی سوال و جواب

عقیقہ میں بیل ذبح کرنے کا حکم

سوال

عقیقہ کے  لیے بیل ذبح کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عقیقہ میں بیل ذبح کرنا شرعا درست ہے۔

الموسوعۃ الفقہیۃ میں ہے:

“يجزئ في العقيقة الجنس الذي يجزئ في الأضحية، وهو الأنعام من إبل وبقر وغنم، ولا يجزئ غيرها، وهذا متفق عليه بين الحنفية، والشافعية والحنابلة، وهو أرجح القولين عند المالكية.”

[ج:30، ص:279،ط:دار السلاسل.]

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


قربانی
عقیقہ کا حکم، شرائط، سنن و آداب
2025-10-17 22:17:16

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔