شرعی سوال و جواب
غسلِ احرام کا حکم
سوال
غسل احرام کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنامسنون ہے،لہذا اگرکرلےتو بہترہے، ثواب ملےگاورنہ وضوبھی کافی ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
“وإذا أراد الإحرام اغتسل أو توضأ والغسل أفضل إلا أن هذا الغسل للتنظيف حتى تؤمر به الحائض كذا في الهداية.”
(کتاب المناسک،الباب الثالث فی الاحرام،ج:1،ص:222،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حج
حج کی سنتیں
2025-10-08 15:25:59
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
