شرعی سوال و جواب
غیر مسلم کے سلام کے جواب کا طریقہ
سوال
اگر کوئی غیر مذہب ہم کو سلام کرے تو کیا جواب دینا چاہئے؟
جواب
اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف ” وعلیکم” کہہ دینا چاہیے، البتہ غیرمسلم کو خود سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔
”عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: ” إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم.”
(الصحیح للبخاری، کتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
سلام کے احکام و آداب
2025-10-17 22:08:12
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
