شرعی سوال و جواب

ماں کی سوتیلی والدہ کی بیٹی سے نکاح کا حکم

سوال

کیا کوئی اپنی ماں کی سوتیلی والدہ کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہے ؟

 

جواب

صورت مسئو لہ میں  والد ہ کی  سوتیلی ماں  کی بیٹی جو کسی دوسرے شوہر سے ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛والدہ کی  سوتیلی ماں کی بیٹی سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وأما ‌بنت ‌زوجة ‌أبيه أو ابنه فحلال.

وفي الرد: (قوله: وأما ‌بنت ‌زوجة ‌أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر. قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب. اهـ.”

(كتاب النكاح،فصل في المحرمات، ج:3،ص:31، ط:سعيد)

والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نکاح
غیر محرمات
2025-09-26 00:11:26

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔