شرعی سوال و جواب

موبائل اسکرین میں قرآن پڑھنے کا طریقہ

سوال

موبائل  میں بغیر وضو کے قرآن پڑھنا درست ہے کہ موبائل کی پوری اسکرین میں  قرآن مجید کے صفحات نہ ہوں بلکہ درمیان میں ہوں تو کیا سائیڈ حاشیہ سے بغیر وضوا سکرین کو سکرول کرتے ہوئے تلاوت کر سکتے ہیں؟

جواب

موبائل میں  دیکھ  کر  بلا  وضو   قرآنِ مجید پڑھنا جائز ہے،  چوں کہ قرآنِ کریم کو دیکھ کر ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے، اس لیے موبائل فون میں دیکھ کر بے وضو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے، اگر اسکرین پر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو  اسکرین کے جس حصہ میں قران کریم کھلا ہوا ہو اس حصہ کے علاوہ کواورموبائل کے مختلف اطراف کو چھونا اور پکڑنا بغیر وضو کےجائز ہے،  البتہ  اسکرین کے جس حصہ میں  قرآنِ کریم  کھلا ہوا ہو، اس کو چھونے سے احتراز کیا جائے۔

فتاوی شامی ہے:

“(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى، وحل قلبه بعود.
(قوله: أي ما فيه آية إلخ) أي المراد مطلق ما كتب فيه قرآن مجازاً، من إطلاق اسم الكل على الجزء، أو من باب الإطلاق والتقييد. قال ح: لكن لايحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب: أي موضع الكتابة كذا في باب الحيض من البحر.”

(کتاب الطھارۃ،ج:1،ص:173،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
وضو اور حدث اصغر کے متفرق احکام
2025-10-08 08:05:40

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔