شرعی سوال و جواب

نفاس ختم ہونے کے تین دن بعد جو خون آئے اس کا حکم

نفاس ختم ہونے کے تین دن بعد جو خون آئے اس کا حکم


سوال

اگر نفاس ختم ہونے کے تین دن بعد خون آیا پھر چار دن رہا پھر دو دن پاکی رہی پھر خون آیا اور پانچ دن رہا پھر تین دن بعد لیکوریا میں براؤن کلر آیا پھر تین دن بعد لیکوریا میں براؤن کلر آیا یہ براون کلر صرف نفاس کے بعد آتا ہےتو کیا یہ حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نفاس چالیس دن پورے ہوکر  ختم ہو تو اس  کے بعد دوسرے حیض آنے تک درمیان میں کم سے کم پندرہ دن کی پاکی ہونا ضروری ہے لہذا صورت مسئولہ میں نفاس ختم ہونے کے تین دن بعد جو خون آیا ہے  یہ خون استحاضہ کا ہےحیض کا نہیں ہے۔اور اگر نفاس کے چالیس دن پورے نہیں ہوئے تھے تو چالیس دن تک جوخون آیا وہ سارا نفاس کاشمار ہوگا اور چالیس دن کے بعد جوخون آئے گا وہ استحاضہ شمار ہوگا ۔

در المختار میں ہے:

“(وأقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يوما) ولياليها إجماعا (ولا حد لأكثره).”

(کتاب الطهارۃ , باب الحیض جلد 1 ص: 285 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
استحاضہ کی تعریف اور احکام
2025-10-17 14:56:23

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔