شرعی سوال و جواب
نمازِجنازہ میں سورۃ فاتحہ دعاء کی نیت سے پڑھناجائز ہے
نمازِجنازہ میں سورۃ فاتحہ دعاء کی نیت سے پڑھناجائز ہے
سوال
آپ کے دارالافتاء کے سابقہ فتوی میں نماز جنازہ میں دعا کی نیت سے سورہ فاتحہ پڑھنے کو شرعاً جائز کہا گیا، مسئلہ یہ ہے کہ کیا عوام الناس بھی نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ دعاکی نیت سے پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب
احناف کے ہاں نمازِ جنازمیں سورۂ فاتحہ کادعاءکی نیت سے پڑھنا جائز ہے، علماءاورعوام الناس کا اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
فتح القدیرللکمال ابن الہمام میں ہے:
”(والصلاة أن يكبر تكبيرة يحمد الله عقيبها (قوله والصلاة أن يكبر تكبيرة يحمد الله عقيبها) عن أبي حنيفة يقول: سبحانك اللهم وبحمدك إلى آخره، قالوا لا يقرأ الفاتحة إلا أن يقرأها بنية الثناء، ولم تثبت القراءة عن رسول الله – صلى الله عليه وسلم .”
(کتاب الصلاۃ ،باب الجنائز،فصل فی الصلاۃ علی المیت،ج:2،ص:121/ 122،ط:شركة مكتبة ومطبعة مصفى البابي الحلبي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
جنائز
نماز جنازہ کا طریقہ اور دعائیں
2025-10-17 16:56:24
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
