شرعی سوال و جواب
پانی پر نجاست کا شک ہو تو اس پانی کا حکم
سوال
اگر نل کے نیچے والی جگہ پر نجاست کا شک ہو اور پانی گرنے سے چھینٹے کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب
نجاست کے شک سے پاکی پر کچھ فرق نہیں پڑتا،لہذاجب تک اس جگہ کے نجس ہونے یا اس جگہ پر نجاست کے ہونے کا یقین نہ ہو ، اس وقت تک اس پانی کو پاک ہی سمجھا جائے گا ،اور اگر اس کے چھینٹے کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوں گے۔
الاشباہ والنظائر میں ہے:
“شك في وجود النجس فالأصل بقاء الطهارة ولذا قال محمد رحمه الله: حوض تملأ منه الصغار، والعبيد بالأيدي الدنسة، والجرار الوسخة يجوز الوضوء منه ما لم يعلم به نجاسة.”
(ص:49،ألقاعدة الثالثة:اليقين لا يزول بالشك،ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
پانی کے متفرق احکام
2025-10-08 07:51:57
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
