شرعی سوال و جواب
پیاز کھانے سے وضو ٹوٹنے کا حکم
سوال
کیا پیاز کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب
پیاز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ،البتہ کچی پیاز کھا کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،منہ صاف کرکے دربار الہی میں حاضری دی جائے،یہی اس کے ادب کا تقاضا ہے۔
صحیح بخاری میں ہے:
“أن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، زعم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من أكل ثوما أو بصلا فليعتزلنا، أو ليعتزل مسجدنا.”
(باب ما يكره من الثوم والبقول، ج:7، ص:81، ط:دار طوق النجاة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نواقض وضو
2025-09-27 06:14:30
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
