شرعی سوال و جواب
کان میں پانی جانے سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہو تو غسل کیسے کریں؟
کان میں پانی جانے سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہو تو غسل کیسے کریں؟
سوال
میرے کان میں پانی کے وجہ سے بار بار انفیکشن ہوتا ہے، جس سے بیماری بڑھنے کا خطرہ ہے تو میرا سوال یہ ہے کہ حالتِ حیض اور جنابت میں وضو اور غسل کیسے کروں؟ کیوں کہ کان کے اندرونی حصہ میں ذرا سا بھی پانی جانے سے پھر سے انفیکشن ہو جاتا ہے ۔
جواب
صورتِ مسئولہ اگر کان کے اندرونی حصہ میں پانی پہنچنے سے مرض بڑھنے کا اندیشہ ہو تو غسل کرتے وقت کان میں کوئی روئی وغیرہ رکھ کرغسل کیا جائے، پھر تر روئی سے اندرونی حصہ کو گیلا کردیا جائے۔
فتاوٰی ہندیہ میں ہے:
“فإن كان الأكثر صحيحا والأقل جريحا يغسل الصحيح ويمسح على الجريح إن أمكنه وإن لم يمكنه المسح يمسح على الجبائر أو فوق الخرقة ولا يجمع بين الغسل والتيمم.”
(كتاب الطهارة، الباب الرابع في التیمم، الفصل الأول في أمور لابد منها في التيمم، 260/1، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
معذورین کے احکام
2025-10-17 20:47:03
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
