شرعی سوال و جواب

کزن کی بیٹی سے نکاح کاحکم

سوال

کیا کزن کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ چچازاد، پھوپھی زاد ، خالہ زاد اور ماموں زاد (کزن) کی اولاد سے  نکاح جائز ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تھا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے : 

“و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}.” [النساء: 24]

فتاوی شامی میں ہے :

“وتحل بنات العمات والأعمام والخالات والأخوال”.

(کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات ،30/28/3 سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نکاح
غیر محرمات
2025-10-12 15:14:15

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔