شرعی سوال و جواب
کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے زندگی میں پچپن حج کیے تھے؟
کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے زندگی میں پچپن حج کیے تھے؟
سوال
حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی زندگی میں پچپن حج کیے تھے۔ یہ بات کس کتاب میں موجود ہے؟
جواب
صدر الائمہ موفق مکی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب”مناقب ابى حنيفة ” میں اس بات کو نقل کیا ہے:
“عن يحيى بن آدم قال: حج أبو حنيفة رحمه الله خمسا وخمسين حجة”.
(مناقب أبي حنيفة، الإمام الموفق بن أحمد المكي، دار الكتاب العربي، 1401ه-1981م، الباب الثالث عشر في ذكر تهجده وقراءته وتضرعه وجمعه العمل مع العلم رضي الله عنه، ص: 231)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
ائمہ مجتہدین و فقہاء
2025-10-08 15:15:11
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
