شرعی سوال و جواب
کیا بغیر غلطی کے سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی
کیا بغیر غلطی کے سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی
سوال
امام نے بغیر غلطی کے سجدہ سہو کیا تو نماز ہو گی یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں
جواب
صورت مسئولہ میں اگر کسی پر سجدۂ سہو واجب نہ ہو اور محض شک و شبہ کی وجہ سے سجدہ سہو نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم اگر غلطی سے سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خلاصة الفتاوى” میں ہے:
“إذا ظنّ الإمام أنّه عليه سهواً فسجد للسهو وتابعه المسبوق في ذلك، ثمّ علم أنّ الامام لم يكن عليه سهو، فيه روايتان … وقال الإمام أبو حفص الكبير: لايفسد، والصدر الشهيد أخذ به في واقعاته، وإن لم يعلم الإمام أنّ ليس عليه سهو لم يفسد صلاة المسبوق عندهم جميعاً”.
(ج: 1، ص: 163)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
سجدہ تلاوت / سجدہ سہو
2025-09-30 19:02:57
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
