شرعی سوال و جواب
ہمبستری کے دوران حیض آجائے تو کیا کرنا چاہیے؟
ہمبستری کے دوران حیض آجائے تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال
اگر کوئی بندہ اپنی بیوی سے ہمبستری شروع کریں اور ہمبستری کے دوران ماہواری شروع ہوجائے تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب
صورت مسئولہ میں اگر ہمبستری کے دوران ماہواری شروع ہوجائے تو اسی وقت ہمبستری ترک کرنا ضروری ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے۔
“(ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج.
فإن جامعها وهو عالم بالتحريم فليس عليه إلا التوبة والاستغفار ويستحب أن يتصدق بدينار أو نصف دينار. كذا في محيط السرخسي.”
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-10-17 17:45:22
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
