طریقہ تعلیم

درس نظامی نیٹ ورک کا مقصد آسان اور سہولت کے اوقات میں علوم شرعیہ کی تعلیم دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے لہذا ادارہ ہر وہ ذریعہ و انداز اپنانے کو تیار ہے جس سے طالبان علوم شریعت کو آسانی ہو اور اپنے معمولات کے ساتھ ساتھ علوم شریعہ کو حاصل کرسکیں ۔موجودہ ذرائع کو سامنے رکھتے ہوئے ادارہ نے علوم شریعت کی تعلیم کے لئے دو طریقے اپنائے ہیں جو درج ذیل ہیں

براہ راست استاد ہمراہ شاگرد آنلائن درس

یہ طریقہ ان احباب کے لئے پسندیدہ ہے جو وقت کی پابندی کرسکتے ہیں اور علم دین کو گہرائی کے ساتھ سیکھنا چاہتے ہیں استاد محترم کے ساتھ علیحدہ مستقل آنلائن درسگاہ میں اس طریقہ کار میں طالب علم کو مکمل استاد کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے اور درس کی تمام مشقیں اور رموز و اسرار مشکل عبارات اور مسائل راجحہ کاتعین کرایا جاتا ہے

ریکارڈڈ دروس بزریعہ ویڈیوز آنلائن

یہ طریقہ کار ان احباب کے لئے پسندیدہ ہے جو وقت کی قلت کا شکار ہیں اور دروس کی پابندی نہیں کرسکتے لیکن دن رات میں سے کچھ وقت نکال سکتے ہیں اور دروس کی ریکارڈنگ سن کر اور دیکھ کر سبق یاد کرتے ہیں اور ہوم ورک مکمل کرتے ہیں ۔اس طریقہ کار کا انتخاب کرنے والوں کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں اور ہفتہ وار سوالات کا لائو سیشن رکھا جاتا ہے جس میں طلباٗ کرام کو پیش آنے ۔والے مسائل اور مشکلات کا حل پیش کیا جاتا ہے اور اسباق کا مختصر جائزہ لیا جاتا ہے۔

Menu
× How can I help you?