شرعی سوال و جواب
امانی نام کا معنی
سوال
“امانی” نام کا معنی بتائے؟
جواب
لغتِ عرب میں ’’اَمانی‘‘ (أَمَانِيٌّ) جمع ہے ’’امنیۃ‘‘ (أُمْنِیَّةٌ) کی، اس کا معنی ہے، تمنائیں، خواہشات اور آرزو،یہ نام رکھنا اگر چہ درست ہے،تا ہم لڑکوں کا نام انبیاء اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کہ لڑکیوں کے نام ازواجِ مطہرات و دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے منتخب کرنا زیادہ بہتر ہے۔
لسان العرب میں ہے:
“ويقال أمنية على أفعولة والجمع أماني.”
(فصل الميم، ج:15، ص:294، ط: دار صادر – بيروت)
معجم متن اللغة میں ہے:
“الأمنية: ما تتمناه ج أمانى وأمان. وهذا منى نفسى وهذه أمنيتها” عن اللسان.”
“الأماني: الأكاذيب. الممناة: الأرض السوداء”.
(م، ج:5، ص:3، ط: دار مكتبة الحياة – بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:28:28
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
