شرعی سوال و جواب
لفظ سنان کا معنی
سوال
سنان کے نام کا اردو میں کیا مطلب ہے؟
جواب
سِنَان (سین پر زیر اور نون پر زبر کے ساتھ) عربی زبان میں نیزے کے پھل کو کہتے ہیں،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کئی صحابہ کا نام “سنان ” تھا، لہذابچےکا یہ نام کررکھنا درست ہے۔
تاج العروس میں ہے:
“والسنان: نصل الرمح) ، هو ككتاب، وإنما أغفله عن الضبط لشهرته.”
(سنن، 241/35،ط:وزارة الارشاد والانباء )
اسد الغابة في معرفة الصحابة میں ہے:
“سنان بن تيمب: سنان بْن تيم الجهني حليف بني عوف بْن الخزرج، وقيل: سنان بْن وبرة.غزا مع رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المريسيع، وهي غزوة بني المصطلق، وكان شعارهم يومئذ: يا مَنْصُور، أمت أمت.”
(حرف سین، باب السین و النون ،559/2،ط:دار اکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 17:26:36
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
