شرعی سوال و جواب
کیا کوئی عورت اپنے مخصوص ایام (ماہواری کے ایام) میں مہندی لگاسکتی ہے؟
کیا کوئی عورت اپنے مخصوص ایام (ماہواری کے ایام) میں مہندی لگاسکتی ہے؟
سوال
کیا کوئی عورت اپنے مخصوص ایام (ماہواری کے ایام) میں مہندی لگاسکتی ہے؟
جواب
عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں مہندی لگانا جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ میں ہے:
“عن معاذة أن امرأة سألت عائشة، قالت: تختضب الحائض، فقالت: «قد كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم ونحن نختضب، فلم يكن ينهانا عنه».”
(كتاب الطهارة، باب الحائض تختضب، 215/1، ط: دار إحياء الكتب العربية)
ترجمہ:”حضرت معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا حائضہ عورت مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (ماہواری کے ایام میں)مہندی لگایاکرتی تھیں، لیکن آپ ہمیں منع نہیں فرماتے تھے۔”
الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:
“اختضاب الحائض:
جمهور الفقهاء على جواز اختضاب الحائض لما ورد أن امرأة سألت عائشة – رضي الله عنها – قالت: تختضب الحائض؟ فقالت: قد كنا عند النبي – صلى الله عليه وسلم – ونحن نختضب فلم يكن ينهانا عنه، ولما ورد أن نساء ابن عمر كن يختضبن وهن حيض.”
(حرف الألف، اختضاب، اختضاب الحائض، 283/3، ط: دار السلاسل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-10-17 17:49:47
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
