شرعی سوال و جواب
ہانیہ نام رکھنے کا حکم
سوال
ہا نیہ نام رکھنا کیسا ہے؟ راہ نمائی فرما دیں۔
جواب
ہانیہ کا معنی ہے: پر مسرت ہونا، باعث مسرت ہونا، با سہولت ہونا، یہ نام رکھنا درست ہے، بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر رکھا جائے۔
المعجم الوسيط ميں ہے:
“(هنئ) لَهُ الطَّعَام هَنأ وهناءة سَاغَ ولذ وَمن الطَّعَام شبع يُقَال أكلنَا من هَذَا الطَّعَام حَتَّى هنئنا وبالشيء فَرح والماشية أَصَابَت حظا من البقل وَلم تشبع فَهِيَ هنأى.
(هنؤ) الشَّيْء هناءة تيَسّر من غير مشقة.
(هَنأ) فلَانا بِالْأَمر تهنئة خاطبه راجيا أَن يكون هَذَا الْأَمر مبعث سرُور لَهُ وَقَالَ لَهُ ليهنئك هَذَا الْأَمر.”
(المعجم الوسيط، ج:2، ص:996، ط:دار الدعوة)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 14:35:36
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
