شرعی سوال و جواب

"آئزل" نام تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ

سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام آئزل رکھاتھا، مگر اس کا مطلب درست نہیں ہے، لہذا میں اس کا نام تبدیل کرنا چاہتاہوں ، کس حرف سے نام رکھنا اچھا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ بے معنی نام رکھنے سے گریز کرنا چاہیے ،اورحروف کے اعتبار سے ناموں کے انتخاب کرنے کی کوئی اصل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے،اس سلسلے میں جامعہ کے  ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

فقط واللہ اَعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 20:54:14

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔