شرعی سوال و جواب

آئزہ نام رکھنا

سوال

آئزہ نام کا مطلب کیا ہے، اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ  نام کا درست تلفظ عائذہ ہے ،آئزہ اور عائزہ غلط ہے۔

 ”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔

جب کہ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام  کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے، لہٰذا یہ (عائذہ) نام رکھنا درست ہے۔ 

لسان العر ب میں ہے:

“العوز: أن يعوزك الشيء وأنت إليه محتاج.”

(ترجمہ:آپ کو ایک چیز کی ضرورت ہے جب کہ وہ چیز آپ کے پاس نہ ہو)

(ج،5 ،ص: 385 ،ط:دار صادر – بيروت)

وفیہ ایضا:

“عوذ: عاذ به يعوذ عوذا وعياذا ومعاذا: لاذ به ولجأ إليه واعتصم.”

(ج:3 ،ص:498 ،ط:دار صادر -بیروت)

فقط واللہ اعلم

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 15:53:57

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔