شرعی سوال و جواب
آن لائن سامان منگویا اور کم نکلا
سوال
ہم نے آن لائن سامان منگوایا س میں کچھ کمی ہے ہم وہ سامان واپس کر سکتے ہیں ؟
جواب
صورت مسئولہ میں آپ نے آن لائز چیز خریدی اور چیز مطلوبہ مقدار سے کم نکلی تو آپ وہ چیز واپس کرسکتے ہیں ،یا جو ہے اسی کی قیمت دے کر رکھ لیں۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
“من اشترى شيئا لم يره فله الخيار إذا رآه إن شاء أخذه بجميع ثمنه وإن شاء رده سواء رآه على الصفة التي وصفت له أو على خلافها كذا في فتح القدير هو خيار يثبت حكما لا بالشرط كذا في الجوهرة النيرة.”
(کتاب البیوع , الفصل الاول فی کیفیة ثبوت الخیار و احکامه جلد 3 ص: 57 , 58 ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
بیوع
خیارِ رؤیت
2025-10-17 16:19:40
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
