شرعی سوال و جواب
ارویٰ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
ہم اپنی بھتیجی کا نام “ارویٰ زینب” رکھنا چاہ رہے ہیں، کیا یہ درست نام ہے؟
جواب
جی ہاں! اروی زینب نام رکھنا درست ہے۔ کئی صحابیات کا اسم گرامی’’ اروی‘‘ تھا:
1) أروى بنت أنيس، 2) أروى بنت الحارث بن عبد المطلب الهاشمية، 3) أروى بنت ربيعة بن الحارثبن عبد المطلب الهاشمي، 4) أروى بنت أبي العاص، 5) أروى بنت عبد المطلب، 6) أروى بنت عميس، 7) أروى بنت كريز ، 8) أروى بنت المقوّم بن عبد المطلب الهاشمية، ابنة عم رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم۔
دیکھئے (الإصابة في تمييز الصحابة:كتاب النساء، حرف الألف (8/ 7، 8، 9)، ط. دار الكتب العلمية – بيروت، الطبعة الأولى : 1415 هـ)
اسی طرح کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام زینب تھا، ان میں سے رسول اللہ ﷺ کی دو اَزواج مطہرات، ایک صاحبزادی اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بھی ہیں۔
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 18:30:35
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
