شرعی سوال و جواب

اسائمنٹ لکھ کر/ کمپوزنگ کی اجرت لینے کا حکم

سوال

آج کل سوشل میڈیا پر اسائمنٹ  کے نام سے  جو کام چل رہا ہے ،اس میں  کوئی بندہ  ہمیں کام دیتا ہے کہ یہ پیپر ہیں ،ان ہی پیپر کو آپ ہینڈ رائٹنگ یا ایم ایس ورڈ سے ٹائپ کرکے دوبارہ بھیج دو ،اس پر پیسے دیے جاتے ہیں سیلری کے طور پر ،تو یہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں  مذکورہ کام  کرنا (پیپر نقل کرنا یا ٹائپ کرنا )اور اس پر متعین  اجرت لینا شرعاً جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

“و الأجرة إنما تكون ‌في ‌مقابلة ‌العمل.”

(کتاب النکاح ،باب المہر،ج:3،ص:156،سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


اجارہ
اجرت کی شرائط
2025-10-12 16:15:00

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔