شرعی سوال و جواب

استغنا کا مطلب

سوال

استغنی کی تفصیل کیا ہے؟

جواب

استغنی ٰ عربی زبان کا لفظ ہے، اس  کا اصل معنی ہے مالدار ہونا تاہم صلہ کی تبدیلی سے اس کے معنی میں فرق آتا  ہے جیساکہ القاموس الوحید میں ہے:

“استغنی: مالدار ہونا۔

استغنی عنه: بے نیاز ہونا۔

استغنی به: کسی چیز پر اکتفاء کرنا/کافی سمجھنا۔

استغنی اللہ: اللہ تعالی سے مالدار بنادینے کی دعاکرنا/ بے نیاز کرنے کی درخواست کرنا۔”

(غ، غ-ن، 1188، ط: ادارہ اسلامیات) 

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 08:52:32

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔