شرعی سوال و جواب
الرحیق المختوم کا مطالعہ کرنا کیسا ہے؟
سوال
الرحیق المختوم پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
“الرحیق المختوم”مولانا صفی الرحمن مبارک پوریؒ کا سیرت پر لکھاگیا ایک طویل مقالہ ہے،جسے کتابی شکل دی گئی ہے،اس کتاب میں مولانا نےجمہور اہل سنت اور سیرت نگاروں سے ہٹ کر کچھ نظریات بھی اختیار کیے ہیں،لہٰذا اس کے بجائےحضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحبؒ کی کتاب”سیرت مصطفی” کا مطالعہ زیادہ بہتر رہے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
عمومی
معتبر اور غیر معتبر کتب
2025-09-24 23:04:34
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
