شرعی سوال و جواب
الیکٹرونک حقے کے کاروبار کا حکم
سوال
الیکٹرانک حقے کا کاروبار کرنا جائز ہے؟ اس کی کمائی کا کیا حکم ہے؟
جواب
1۔الیکٹرانک حقے کا کاروبار کرنا جائز ہے، اس کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدن بھی حلال ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس قسم کی اشیاء کی تجارت سے اجتناب کیا جائے۔
کفایت المفتی میں ہے:
“(سوال) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔”
(کتاب الحظر والاباحۃ، ج:9، ص: 148، ط: دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
معاملات
بیع صحیح ، فاسد اور باطل
2025-10-12 15:55:02
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
