شرعی سوال و جواب

امانت میں زکات مالک پر واجب ہوتی ہے

سوال

میرے پاس  بھائی کی رقم امانت ہے ، جب اس کو ضرورت ہو گی تو ادا کرنی ہے،تو کیا میں اس کی زکوٰۃ ادا کروں گا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ پر زکات واجب نہیں ہے، زکات اصل مالک پر واجب ہوتی ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

“(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب.”

(‌‌كتاب الزكاة،ج: 2، ص: 259، ط: دار الفكر)

ایضاً

“(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه.”

(‌‌كتاب الزكاة،ج: 2، ص: 268، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


زکات
وجوب زکوٰۃ کی تفصیل
2025-09-30 17:05:46

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔