شرعی سوال و جواب

ام عاطرہ نام رکھنا

سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام ’’ام عاطرہ‘‘ رکھا ہے ، اس کے معنی کیا ہیں؟کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

“ام عاطرہ” دو لفظوں سے مرکب ہے “ام” اور “عاطرہ”۔ “عاطرہ” کا معنی خوشبو دار عورت اور “ام ” کا معنی ماں کے ہیں۔ “ام عاطرہ” کا معنی خوشبو والی عورت کی ماں۔

لہذا یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ بہتر اور اچھا یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔سائل کے لیے اگر نام تبدیل کرنا ممکن ہے تو پھر تبدیل کرلے اور صحابیات میں سے کسی نام کا انتخاب کرلے۔

قاموس الوحید میں ہے:

“عطر عطرا: خوشبو دار ہونا۔”

(ص نمبر ۱۰۹۳، ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 08:19:18

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔