شرعی سوال و جواب

انابیہ نور نام رکھنے کا حکم

سوال

میری بیٹی کا نام (انابیہ نور) ہے. اب ماشاءاللہ 4 سال کی ہے. اب کچھ لوگ کہہ رہے یہ نام اسلامی لحاظ سے درست نہیں ہے، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کیا یہ نام اسلامی طرز سے درست ہے یا نہیں اور اس نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

“انابیہ”،”اَناب”(ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو، جب کہ “نور”  کے معنی روشنی کے ہیں۔   معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

“(الأناب) المسك أو عطر يشبهه.”

(باب الهمزة جلد 1 ص: 28 ط: دارالدعوة)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 12:29:06

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔