شرعی سوال و جواب
انوشے نام
سوال
لڑکیوں کے لیے انوشے نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
’انوشے‘ نام کا مطلب نہیں مل سکا تاہم ’انوشہ‘ فارسی لفظ ہے اور اس کا ایک معنی خوشحال ہے، اس معنی کے اعتبار سے بچی کا نام انوشہ رکھنا درست ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی صحابیہ کا نام رکھا جائے ۔
لغاتِ فارسی میں ہے :
“انوشہ ؍ نوشہ : (ف) دولہا، داماد ۲۔ نوجوان بادشاہ۔ ۳۔ خوشحال، خرم ۴۔ شاباش، مرحبا ۵۔ شرابِ انگور”
(ص۷۲، دار عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضرو)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 16:00:12
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
