شرعی سوال و جواب
اہلِ حدیث/غیر مقلِّد امام کے پیچھے دیوبندی، حنفی طریقے سے نماز پڑھے
اہلِ حدیث/غیر مقلِّد امام کے پیچھے دیوبندی، حنفی طریقے سے نماز پڑھے
سوال
اگر ایک دیوبندی اہلحدیث کے پیچھے نماز پڑھے،تو امام ابوحنیفہ کے طریقے سے نماز پڑھے یا امام بخاری کے طریقے سے ؟
جواب
جو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا مقلد ہے وہ حنفی مسلک کے مطابق نماز ادا کرے گا۔ باقی امام بخاری کی نماز کا طریقہ لکھ کر بھیج دیں، جس میں نماز کی شرائط، فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مفسدات اور مکروہات کی تفصیلات لکھی ہوں، نیز ہر ایک حکم یعنی شرط، فرض، واجب اور سنت، مستحب، مفسد اور مکروہ کی تعریف قرآن وحدیث سے لکھ کر بھیج دیں؛ پھر امام بخاری کے طریقے کا جواب دیا جائے گا۔
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
غیر حنفی کی اقتداء
2025-10-17 15:19:08
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
