شرعی سوال و جواب
ایک شعر سے متعلق سوال
سوال
لاکھ خفا ہو، مگر پھر بھی عطا کرتا ہے -:- میں نے رب جیسا کوئی خیر خواہ نہیں دیکھا
كيا اس طرح كا شعر درست هے؟
جواب
اس شعر میں اللہ تعالی کے رحم و کرم کا ذکر ہے کہ بندہ اللہ پاک کی نافرمانیاں کرتا رہتاہے ،اس کے باوجود اللہ تعالی اس سے خیر کا معاملہ کرتا ہے اور بےشمار نعمتوں سے نوازتاہے ،اس اعتبار سے اس شعر کا معنی درست ہے۔ ہاں اگر سائل کے ذہن میں کوئی اشکال ہے تو اس کی تفصیل لکھ کر دار الافتاء سے دوبارہ رجوع کرے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-12 14:59:01
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
