شرعی سوال و جواب
ایک یہودی کے جنازہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کی روایت تحقیق
ایک یہودی کے جنازہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کی روایت تحقیق
سوال
ایک روایت بیان کی جاتی ہے، جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ: ’’ ایک یہودی کا جنازہ جا رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آب دیدہ ہوئے، لوگوں نے آپ سے کہا یہ تو یہودی ہے ، تو آپ نے فرمایا کہ :”ہے تو میرا امتی‘‘ اس روایت کے بارے میں بتائیے کہ آیا یہ درست ہے؟
جواب
یہ روایت کافی تلاش کے باوجود کسی معتبر کتاب میں نہیں ملی؛ لہذا جب تک کسی معتبر کتاب یا سند کے ساتھ نہ مل جائے، اس روایت کو بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
موضوع احادیث
2025-10-08 05:44:48
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
