شرعی سوال و جواب
بال اور ناخن کاٹنے کے بعد دفن کا طریقہ
سوال
ناخن اور بال کاٹنے کے بعد دفن کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
جواب
انسانی ناخن اور بالوں کو دفن کرنے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے ،پس دفن کر دینا بہتر ہے، لازم اور ضروری نہیں۔
الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:
“وإذا قص أظفاره أو حلق شعره ينبغي أن يدفنه؛ قال تعالى {ألم نجعل الأرض كفاتا} {أحياء وأمواتا} وإن ألقاه فلا بأس به، ويكره إلقاؤه في الكنيف والمغتسل، قالوا: لأنه يورث المرض.”
(کتاب الکراہیۃ،ج:4،ص:167،ط:دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
داڑھی، مونچھ، بالوں، ناخن کے احکام
2025-10-08 08:08:23
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
