شرعی سوال و جواب
بغیر طلاق کے علیحدہ رہنے کے بعد دوبار ساتھ رہنے کا حکم
بغیر طلاق کے علیحدہ رہنے کے بعد دوبار ساتھ رہنے کا حکم
سوال
اگر میاں بیوی کی ایک سال ساتھ رہنے کہ بعد 2 سال سے زائد عرصے کی علیحدگی ہو اور ازدواجی تعلقات بھی اس دوران نہ ہوا ہو اور اس کے بعد تعلق ہو جائے تو کیا عدت ہوگی؟
جواب
صورت مسئولہ میں میاں بیوی کابغیر طلاق کے علیحدہ رہنے سے خواہ وہ طویل عرصہ ہی کیوں نہ ہو ، دونوں کا نکاح ختم نہیں ہوتا اور نہ ہی عدت لازم ہو تی ہے۔
فتح القدیر میں ہے:
“لأنّ العدة وجبت للتعرف عن براءة الرحم في الفرقة الطارئة على النكاح … ثمّ كونها تجب للتعرف لاينفي أن تجب لغيره أيضًا، وقد أفاد المصنف فيما سيأتي أنها أيضًا تجب لقضاء حق النكاح بإظهار الأسف عليه، فقد يجتمعان كما في مواضع وجوب الأقراء، وقد ينفرد الثاني كما في صور الأشهر.”
(باب العدة، ج: ۴، صفحہ: ۳۰۸، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
عدت
2025-10-08 07:39:46
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
