شرعی سوال و جواب
بیوی کا شوہر کے سامنے پینٹ یا تنگ لباس وغیرہ پہننا
بیوی کا شوہر کے سامنے پینٹ یا تنگ لباس وغیرہ پہننا
سوال
اگر مرد اپنی بیوی کو گھر کی چاردیواری میں نیکر ، پینٹ ، تنگ لباس جس سے جسم نمایاں ہو یا ہاف بازو شرٹ وغیرہ پہننےکے لیے کہے اور گھر میں ان دونوں کے علاوہ کوئی نہ ہو تو عورت کیا کرے؟ کیا اپنے شوہر کی خواہش پوری کرے یا نہ کرے؟
جواب
اپنے شوہر کے سامنے جب میاں بیوی کے علاوہ کوئی اور وہاں موجود نہ ہو، اور کسی اور کے دیکھنے کا امکان بھی نہ ہو، عورت ہر طرح کا لباس پہن سکتی ہے،بشرطیکہ نیت شوہر کو خوش کرنے کی ہو، کفار، فساق اور فجار عورتوں کی مشابہت یا مردانہ وضع کی مشابہت مقصود نہ ہو،مرد کی یہ خواہش قابلِ اصلاح ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
‘(وينظر الرجل ۔۔۔ من عرسه وأمته الحلال) ۔۔۔ (إلى فرجها) بشهوة وغيرها۔
(قوله: ومن عرسه وأمته) فينظر الرجل منهما وبالعكس إلى جميع البدن من الفرق إلى القدم ولو عن شهوة، لأن النظر دون الوطء الحلال، قهستاني.’
(كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس، 6/ 364 ، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
لباس کی شرعی حدود
2025-10-12 14:45:07
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
