شرعی سوال و جواب
بیٹی کا لجین نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
ہم نے اپنی بیٹی کا نام “لجین رکھنا ہے۔؟ کیا یہ درست ہے۔ اور اسکا عربی اور اردو میں معنی کیا ہے۔؟
جواب
صورت مسئولہ میں “لجین” (لام کے پیش، ج کے زبر اور ی کے سکون) کے ساتھ چاندی کو کہتے ہیں، اور اگر”لجین” ( لام کے زبر، جیم کے زیر اور ی کے سکون) کے ساتھ ہو تو اس کا معنیٰ ہے اونٹ کے منہ کی جھاگ، آٹے یا بھوسی اور پتوں میں پانی ملا کر بنایا ہوا چارہ۔(القاموس الوحید، ص: ۱۴۵۵)لہذا پہلے معنیٰ کے لحاظ سے بیٹی کا لجین نام رکھنا درست ہے، اور دوسرے معنیٰ کے لحاظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:02:31
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
