شرعی سوال و جواب

تانبے پیتل اور چمڑے کے برتن استعمال کرنے کا حکم

تانبے پیتل اور چمڑے کے برتن استعمال کرنے کا حکم


سوال

تانبے پیتل اور چمڑے سے بنے ہوئے برتن میں پانی ڈال کر اس سے وضو کرنا کیسا ہے ؟

جواب

واضح ر ہے کہ سونے اور چاندی کے برتن کے علاوہ کسی بھی پا ک برتن کو استعمال میں لانا جائز ہے،  چاہے وضو کےلیے ہو یا دیگر ضروریا ت کےلیے ،صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ برتن کو وضو کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وأما الآنية من غير الفضة والذهب فلا بأس بالأكل والشرب فيها، والانتفاع بها كالحديد والصفر والنحاس والرصاص والخشب والطين اهـ “.

(رد المحتار،ج:6 / ص: 343،ط: سعید)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

’’پیتل اور تانبے کے برتنوں کا استعمال درست ہے‘‘۔

( فتاوی محمودیہ ،ج:19 ،  ص:357،ط: ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-08 04:56:28

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔