شرعی سوال و جواب

تعویز گلے میں ہوتو بیوی سے جماع ( ہمبستری ) کرنے کا حکم

تعویز گلے میں ہوتو بیوی سے جماع ( ہمبستری ) کرنے کا حکم


سوال

قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ گلے میں ہو تو اپنی بیوی کیساتھ جماع کرنا کیسا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگرقرآنی آیات پر مشتمل تعویذ   کو  موم جامہ کرکے گلے میں ڈالا ہو تو ایسی صورت میں اپنی بیوی کیساتھ جماع کرناجائز ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

“ولا بأس بأن يشد الجنب والحائض التعاويذ على العضد إذا كانت ملفوفةً”.

(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:364، ط:ايج ايم سعيد)   

فقط والله اعلم                      


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
جماع اور اس کے متعلقات وغیرہ
2025-09-26 00:41:44

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔