شرعی سوال و جواب
تین چیزوں کو رد نہ کیا جائے والی حدیث کی تحقیق
تین چیزوں کو رد نہ کیا جائے والی حدیث کی تحقیق
سوال
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزیں ٹھکرانے سے منع فرمایا ہے ١- دودھ ٢- خوشبو ٣- تکیہ۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں ذکرکردہ روایت حدیث کی مختلف مستند کتابوں میں موجود ہے، لہٰذا اس کو بیان کرنا/ نقل کرنا درست ہے، سنن ترمذی میں مذکورہ روایت ان الفاظ کے ساتھ ہے:
سننِ ترمذی میں ہے:
“عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاث لا ترد: الوسائد، والدهن، واللبن الدهن: يعني به الطيب .”
(أبواب الأدب ، باب ماجاء في كراهية ردالطيب ج : 4 ص : 405 ط : دارالغرب الإسلامي )
ترجمہ : عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزوں کو واپس نہ کیا جائے: تکیہ، تیل اور دودھ ۔
امام ترمذیؒ فرماتے ہیں، کہ تیل سے مراد “خوشبو”ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
کھانے پینے کی حلال و حرام ، مکروہ و مباح اشیاء
2025-10-17 22:33:52
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
