شرعی سوال و جواب

جبران نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

جُبران نام رکھنا درست ہے؟

جواب

جبران نام ركھنا درست ہے،ایک روایت کے مطابق یہ اس رجل مؤمن کا نام ہے جس کا ذکر” سورۃ  غافر ”  پارہ نمبر 24  میں آیا ہے، البتہ یہ نام زیادہ تر عیسائی رکھتے ہیں، اس لیے کوئی دوسرا نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

تفسير البغوی  میں ہے :

” وقال رجل مؤمن يكتم إيمانه من آل فرعون، وكان اسمه حزبيل عند ابن عباس، وأكثر العلماء.

وقال ابن إسحاق: كان اسمه ‌جبران. وقيل: كان اسم الرجل الذي آمن من آل فرعون حبيبا.”

(سورۃ الغافر،رقم الآية: 27، ج: 4، ص: 110،ط: احياء التراث)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 16:00:28

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔