شرعی سوال و جواب

جسم کے بال ہمیشہ کے لیے ختم کروانے کا حکم

سوال

جسم کے ایسے بال جو ہمیشہ  کےلیے صاف کروا لیے جائیں، جیسے: سینے کے  بال یا کندھوں ،بازو کے بال وغیرہ؟ لیزر سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جاتا ہے، کیا یہ کروانا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  سینے، کندھے اور بازو وغیرہ کے بال  شرعاًلیزر کے ذریعے  صاف کرواۓ جاسکتے ہیں، البتہ ایسا کرناادب کے خلاف ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وفي ‌حلق ‌شعر ‌الصدر ‌والظهر ‌ترك ‌الأدب كذا في القنية.”

(‌‌كتاب الحظر والإباحة،، ‌‌فصل في البيع، 407/6، ط: سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“وفي ‌حلق ‌شعر ‌الصدر ‌والظهر ‌ترك ‌الأدب كذا في القنية.“

(كتاب الكراهية،الباب التاسع عشر،358/5، ط: رشیدیة)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
داڑھی، مونچھ، بالوں، ناخن کے احکام
2025-10-08 14:52:25

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔