شرعی سوال و جواب

جنت نام رکھنے کا حکم

سوال

 جنت نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“جنت”  کے لغوی معنی گھنے باغ کے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے۔

معجم الوسیط میں ہے :

“(‌الجنة) ‌الحديقة ‌ذات ‌النخل والشجر والبستان ودار النعيم في الآخرة (ج) جنان”.

(باب الجیم ج: 1 ص: 141 ط: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 15:05:40

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔