شرعی سوال و جواب
جون جولائی کی فیس کا حکم
سوال
جون جولائی کی فیس کےحوالے سے معلوم کرنا تھا کہ آیا اسکول والوں اور وین والوں کے لیے لینا جائز ہے؟
جواب
داخلے کے وقت اگر اسکول انتظامیہ نے جون جلائی کی فیس وصول کرنے کا معاہدہ کرلیا ہو یا جون جولائی کی فیس کی ادائیگی عرفاً معروف ہو جیساکہ آج کے دور میں ہے تو اس صورت میں اسکول انتظامیہ کے لیے فیس وصول کرنا جائز ہوگا۔ اور یہی حکم وین کی فیس کا ہے کہ وین ڈرائیور نے اگر ابتداءً طے کرلیا ہو تو اس صورت میں فیس وصول کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
معاملات
مشترکہ حقوق اور اس کے احکام
2025-10-08 02:03:14
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
