شرعی سوال و جواب

جیز کیش میں رقم رکھوانے کی صورت میں ملنے والی رقم کا حکم

جیز کیش میں رقم رکھوانے کی صورت میں ملنے والی رقم کا حکم


سوال

میں جیز کیش ایپ استعمال کررہا ہو ں اور اس ایپ میں پچاس ہزار رکھنے سے مجھے روزانہ پانچ روپے ملتے ہیں ،اگر ایک لاکھ رکھوں تو دس روپے روزانہ ،میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ پانچ روپے سود میں آئیں گے یا نہیں؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں  جیز کیش ایپ میں رقم رکھوانے کی حیثیت شرعاً قرض کی ہے   اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر  روزانہ کے حساب سے جو  پانچ یا دس روپے دیتی  ہے، یہ شرعاً ناجائز  اور سود ہے،اور سود کا لینا دینا شرعاً جائز نہیں ۔

فتاوی شامی میں ہے :

“وفي الأشباه كل قرض جر نفعاً حرام.“

(کتاب البیوع،فصل فی القرض،ج:5،ص:166،سعید)

فقط واللہ اعلم

 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
قرض کے احکام
2025-10-12 15:27:48

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔