شرعی سوال و جواب
حاملہ سے ہمبستری میں عزل کیا جائے یا نہیں؟
سوال
اگر بیوی 7 سے 8 ماہ کےپیٹ سے(حاملہ) ہوتو ہم بستری کے وقت انزال (فارغ ہونا) شرم گاہ کے اندر کرنا چاہیے یا نہیں ؟
جواب
حالتِ حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہم بستری بغیر عزل کےکرنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی دین دار وماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔
فتاویٰ محموودیہ میں ہے:
’’شوہر کو حاملہ سے وطی کرنا درست ہے، علاوہ ان ایام کے جب کہ وطی بچہ کو مضر ہو اور اس سلسلے میں حکیمِ حاذق سے معلوم کرلیا جاوے کہ کب وطی بچہ کو مضر ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم‘‘
(کتاب الطہارۃ، باب الحیض والنفاس، عنوان: ’’حالتِ حمل میں وطی ‘‘،ج:۵،ص:۲۰۷، ط: ادارۃ الفاروق)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
میاں ، بیوی کے حقوق
2025-10-17 17:24:12
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
